16 نومبر، 2022، 7:30 PM

چمپیئن بننے اور تمغے جیتنے والی خواتین قومی اور عوامی عزم و ہمت کا مظہر ہیں، آیت اللہ رئیسی

چمپیئن بننے اور تمغے جیتنے والی خواتین قومی اور عوامی عزم و ہمت کا مظہر ہیں، آیت اللہ رئیسی

ایران کے صدر نے ایرانی تمغہ جیتنے والی خواتین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیلوں پر توجہ دینا اور کھلاڑیوں کی حمایت موجودہ ایرانی حکومت کا بنیادی نقطہ نظر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی ایرانی خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ تمغہ جیتنے والی ایرانی خواتین قومی اور عوامی ہمت اور طاقت کا مظہر ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھنا ان کی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خواتین سائنسی، ثقافتی، سماجی، کھیلوں اور فنی میدانوں میں ایران کے اعزازات میں بڑا حصہ رکھتی ہیں۔

آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ مختلف علاقائی اور عالمی میدانوں میں ایرانی خواتین کھلاڑیوں کا چیمپئن بننا بہت قیمتی، قابل تعریف اور امید افزا ہے۔

انہوں نے 13ویں ایرانی حکومت میں 1,363 تمغے اور کھیلوں کے ٹائٹل جیتنے کو ایک تاریخی ریکارڈ اور ایرانی نوجوانوں کے عزم و ارادے کی علامت قرار دیا۔

News ID 1913194

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha